اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش ہنگامی دورے پر صومالیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ محمد سے ملاقات کی ہے۔ خشک سالی سے شدید متاثر افریقی ملک صومالیہ پہنچنے پر گوٹیرش کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ میں لوگ مر رہے ہیں۔ اسے روکنے کے لیے دنیا کو فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ صومالیہ میں انسانی بنیادوں پر مدد کے لیے خوراک اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرے۔ اس سے قبل گوٹیرش کو خوش آمدید کہتے ہوئے صومالیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح خشک سالی کے سبب پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنا ہے۔
.......
/169